اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں 32 افراد انتقال کر گئے ،جبکہ 2664 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6.56 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ5 ہزار200ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد21ہزار121ہے۔ 5 لاکھ 70 ہزار571افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار753افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار153، اسلام آباد میں 524، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 47 ہزار710، خیبر پختونخوا 75 ہزار725، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار179، پنجاب میں ایک لاکھ 85 ہزار468، بلوچستان 19 ہزار206، آزاد کشمیر 10 ہزار952 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ فیصدہوگئی،فعال کیسز 19 ہزار 764 تک جا پہنچے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاہور میں تمام انڈور،آؤٹ ڈور میرج ہالز،کمیونٹی سنٹرز اور مارکیزکو 15 مارچ سے 29 مارچ تک مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ تمام مزارت اور سینما ہالزکوپندرہ اپریل تک بند کردیا گیا ہے۔ کاروباری مراکز ، تفریحی مقامات اور پارکس شام 6بجے بند کر دیے جائیں گے ۔ کسی بھی سماجی و مذہبی تقریبات میں صرف 50افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہو گی۔جیلانی پارک میں سجا جشن بہاراں میلہ بھی ملتوی کردیا گیا۔گجرات میں انتظامیہ نے ضلع کے 17 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا۔فیصل آباد کے متاثرہ علاقوں کوبھی بند کردیا گیا۔ راولپنڈی کے چارمقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 20 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 20 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 21 hours ago





