Advertisement
تفریح

لوک گلوکار پٹھانے خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 22برس بیت گئے 

پاکستان کے معروف لوک گلوکار پٹھانے خان  کو   مداحوں سے بچھڑے 22سال بیت گئے ہیں ، ان کی آواز کا جادو آج بھی  چاہنے والوں  کے کانوں میں رس گھول دیتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 9th 2022, 2:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لوک گلوکار پٹھانے خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 22برس بیت گئے 

سرائیکی وسیب کی پہچان پٹھانے خان 1926 کوپنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی بستی تمبو والا میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام غلام محمد تھا ۔ انہیں غزل، کافی، لوک گیتوں پر بے حد کمال حاصل تھاجبکہ عارفانہ کلام کی  گلوکاری میں انہیں ملکہ حاصل تھا۔

 لوک گلوکار نے کئی دہائیوں تک اپنی آواز کا جادو جگایا اور خواجہ غلام فرید ، شاہ حسین کی کافیاں ، بابا بلھے شاہ ، مہر علی شاہ سمیت کئی شعراء  کے عارفانہ کلام کو گایا۔ ان کے مشہور صوفیانہ کلام میں میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں، چینہ ایں چھڑیندا یار ، کیا حال سناواں دل دا ،کوئی محرم راز نہ ملدا ، الف اللہ چنبے دی بوٹی مرشد من وچ لائی ہُو ان کی دنیا بھر میں شہرت کا باعث بنا۔

پٹھانے خان  کو  79 مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا ، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی استاد پٹھانے خان  کی دل میں اترنے والی آواز کے معترف تھے۔ان  کی خدمات کے صلہ میں انہیں 1979 میں صدارتی ایوارڈبرائے حسن کارکردگی  سے نوازا  گیا۔ 

لوک گلوکار  پٹھانے خان کی آواز میں درد کے ساتھ ساتھ  بے پناہ کشش بھی تھی ۔ اسی لیے ان کا عارفانہ کلام سنتے ہی سامعین پر رقت طاری ہو جاتی ہے۔

پٹھانے خان 9 مارچ 2000   میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے لیکن ان کے فن کے سحر میں مبتلا  چاہنے والوں  نے کوٹ ادو کے قدیم  بازار کو  ان کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔

Advertisement
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 19 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 17 hours ago
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

  • an hour ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 days ago
Advertisement