لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے سینیٹ الیکشن کو پیپلز پارٹی کو دھوکا دیا،ن لیگ نے یوسف گیلانی کو برادران یوسف کی طرح دھوکا دیا۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ،چیئر مین سینیٹ کے الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے اندر کی مخالف سامنے آگئی ہے، پی ڈی ایم کا متنازع کردار کسی کوبھی قبول نہیں۔عوام ان سے چھٹکارا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ شاہی غلاموں کی انجمن ہے، ن لیگ کے قریب جمہوریت کامطلب اقتدار کا حصول ہے،ن لیگ نے سیاسی اختلافات کو ملک دشمنی سے جوڑ دیا ہے۔ میاں جاوید لطیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف نے خود اپنے بیانیے کی قبر کھود ی ہے،میاں جاوید لطیف کا بیان ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، مودی کی سازشوں میں ن لیگ حصہ دار بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نے 22کروڑ عوام کے جذبات کو للکارا ہے، پاکستان کے مخالفین پاکستان کا بال بیکا نہیں کرسکتے،یہاں شہیدوں کا خو ن جذب ہے،شہیدوں نے خون سے پاک دھرتی کی حفاظت کی ہے، پاکستان قیامت تک دنیا پر قائم دائم رہے گا، پاکستان کا بچہ بچہ دھرتی پر کٹ مرنے کو تیار ہے۔
مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری پھولن دیوی کا روپ دھا ر چکی ہے، کسی بھی شخص کی ضمانت ہونا یا اس کے خلاف اپیل دائر کرنا قانونی عمل ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان سے گند صاف کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے اور ہم اسے صا ف کریں گے۔ فاٹا نے دہشتگردی کے لئے قربانیاں دیں اس لئے وزیر اعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے فاٹا سے انتخاب کیا۔پی ٹی آئی چھوٹے صوبوں کو حق دینا چاہتی ہے۔ پنجاب وفاق کے ساتھ دوسرے صوبوں کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل





