اسلام آباد: وفاقی وزرا فواد چودھری نے کہا ہے کہ جاوید لطیف تو صرف مہرہ ہے۔متحدہ قائد بننے کا شوق رکھنےوالے انجام بھی یاد رکھیں۔نواز شریف۔شہبا زشریف یا مریم کو جیلوں میں ڈالنے کا کوئی شوق نہیں، اپوزیشن لانگ مارچ منسوخ کرکے ملکی مفاد میں فیصلے کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ قومی نعرہ ہے، لیکن میاں جاوید لطیف کے بیانات پر پورے پاکستان کادل دکھا ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹرل پنجاب نے میاں جاوید لطیف کے بیانات پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جاوید لطیف کی سوچ اپنی نہیں وہ شطرنج کامہرہ ہے اصل سوچ ان کی ہے جو الطاف بننا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نوا زشریف اور الطاف حسین 85کی سیاست کا تحفہ ہیں، یہ سیاسی لوگ نہیں ہیں نہ انکا کوئی سیاسی ویڑن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج اگر پاکستان نہ ہوتا توجاوید لطیف کی سیاست بھی نہ ہوتی، نواز شریف کو جتنا گائے کاگوشت کھانے کا شوق ہے اگر بھارت میں ہوتے تو وہ انہیں ماردیتے۔ ان لوگوں کی قیمت صرف مرضی کے الیکشن ہیں۔نواز شریف، الطاف حسین بننا چاہتے ہیں وہ بھی واپس نہیں آرہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کرنا احسن اقدام ہے۔ نیب کو چاہئیے کہ ان مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز واپس لندن جانا چاہتی ہیں لیکن اب ہم جانے نہیں دیں گے، مریم نواز کی پہلے پاپا بچاو¿ مہم جاری تھی اب لندن پہنچاو¿ مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نواز شریف، مریم نواز یاحمزہ شہباز کو جیلوں میں ڈالنے کا شوق نہیں ان لوگوں نے جو کرپشن کی وہ عوام کا پیسہ ہے۔ یہ پیسہ واپس کرکے لندن جائیں، ہماری جان چھوڑیں۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کیسز پر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر سے کورونا کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے،موجودہ صورتحا ل میں احتیاطی تدابیربہت ضروری ہوگئی ہیں،ابھی ویکسی نیشن کا پہلا مرحلہ چل رہا ہے ا ور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ترتیب کے مطابق ویکسی نیشن عوام کو لگائی جائے جن میں سب سے پہلے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اوربزرگ شہری شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شاندار طریقے سے ویکسی نیشن کمپیئن چل رہی ہے، ہمیں پورے پاکستان سے شکریہ کے پیغام آرہے ہیں۔اس قدر منظم طریقے سے ویکسی نیشن کمپیئن چلانے پر صوبہ پنجا ب کومبارکباد پیش کرتا ہوں، باقی صوبوں کو بھی چاہیے کہ پنجاب کی تائید کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح کی یہ وبا ہے اس میں منظم ہونا بہت اہمیت کا حامل ہے، وبا کے باوجود معیشت مستحکم ہور ہی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ تقریباً 3000 سے زائد رکیسزروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں،پچھلے سال کورونا کے حوالے سے حکومت کی پالیسی بڑی کامیاب رہی،وبا پر قابو پانے کے حوالے سے کئے جانے والے پاکستانی اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔شبلی فراز نے کہا کہ ان حالات میں سیاسی لا وارثوں نے بھی دھمکیاں دینا شروع کی ہوئی ہیں۔وہ ہر محاذ پر ناکا م ہو چکے ہیں، انہوں نے ثابت کیا مرضی کے مطابق ہونے والے فیصلوں کو منظورکرتے ہیں، باقی فیصلوں کو نہیں۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کورونا کے پیش نظر اپوزیشن کو ملکی مفادات کی خاطر لانگ مارچ منسوخ کردینا چاہیے۔ہمارے ساتھ بیٹھ کر مسائل پر بات کریں۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 16 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 دن قبل
