ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے : وزیر اعظم عمران خان
لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔


وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزراء سردار آصف نکئی اور سیّد صمصام بخاری نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، اس کے علاوہ متعلقہ وزارتوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کا سارا ترقیاتی بجٹ مخصوص شہروں تک محدود رکھا جاتا رہا، پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کئے ہوئے شہروں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل صوبائی وزیر آصف نکئی کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ مسترد کرتا ہوں، 100 فیصد عمران خان کے ساتھ ہوں، میں ترین گروپ کے اجلاس میں ان کو سمجھانے کے لئے گیا تھا، میں نے ان کو سمجھایا وزیراعظم سے بیٹھ کر بات کریں، ترین گروپ کے ارکان نے مجھ سے اتفاق کیا لیکن اب ملاقات کا بائیکاٹ کر دیا۔
وزیراعظم کی ہاشم جواں بخت اور فضیل آصف سے ملاقات
دوسری طرف وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ پنجاب کے سربراہ فضیل آصف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے عام آدمی کی فلاح کیلئے ترقیاتی اور سماجی تحفظ کے منصوبے شروع کئے۔ کموڈٹی سُپر سائیکل کے باوجود حکومت نے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ حکومت نے گورننس کی بہتری کیلئے مانیٹرنگ کا جدید نظام متعاوف کرایا۔
وزیراعظم کی چودھری سرور اور عثمان بزدار سے ملاقات
قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبے کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کی سینیر قیادت کا اجلاس
مزید برآں وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب، اسد عمر، حماد اظہر، شفقت محمود سمیت قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ سینیر رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تجاویز دی اور عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اتحادیوں کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ سینئر رہنماؤں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہو لینے دیں، سرپرائز دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ، ایسا پلان تیار کر رکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا، پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پالیں گے، تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل





