اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران پاکستان میں یومیہ اموات اور کیسزمیں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید7مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعدا د 30ہزار 298ہوگئی ہے ۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 723کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ17ہزار512ہو چکی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد17ہزار809 ہوگئی، پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز شرح 1.82فیصد رہی۔
ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے39ہزار540ٹیسٹ کیےگئے ہیں جبکہ کورونا کے 677مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
Statistics 11 Mar 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) March 11, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 39,540
Positive Cases: 723
Positivity %: 1.82%
Deaths :7
Patients on Critical Care: 677
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 956مریض شفایاب ہوئے ، اب تک 14لاکھ69ہزار405مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- ایک دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 دن قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 دن قبل


