Advertisement
پاکستان

اپوزیشن کے پاس 172 بندے پورے نہیں اس لیے ایسی صورتحال پیدا کر رہے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا  ہے کہ    اپوزیشن کے پاس 172 بندے نہیں اس لیے ایسی صورتحال پیدا کر رہے ہیں ، پارلیمنٹ لاجز ،پارلیمنٹ اور ایم این اے ہاؤسز میں ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 11 2022، 4:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن کے پاس  172 بندے پورے نہیں  اس لیے ایسی صورتحال پیدا کر رہے ہیں:  شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے ابھی میٹنگ میں فیصلہ کیا  ہے کہ تحریک عدم پیش کیے جانے کے روز پارلمنٹ ہاؤس، ایم این اے لاجز اور پرانا ایم این اے ہاؤس رینجرز اور ایف سی کے حوالے کیا جائے گا تاکہ ملک میں کوئی ایسا واقعہ نہ ہو جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔ 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جو واقعہ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں ، اکتوبر 2019 میں انصارالاسلام پرپابندی لگائی گئی، ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں ہیں.  ہم نے بارہ کہو سے ایک گروپ پکڑا جنہوں نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا گروپ تشکیل دیا ۔ 

انہوں نے کہا  کہ ہم نے اسپیکر کی رضامندی سے سرچ وارنٹ اور مجسٹریٹ کیساتھ مذاکرات کیے ،پارلیمنٹ لاجز میں 53 سینیٹرز اور 278 ایم این ایز سمیت 362 فیملیاں رہتی ہیں. اگر کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے میں ملوث ہوا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے گا اور ووٹنگ والے دن اس کو حاضر کر دینگے۔  

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایم این اے کو اگر سیکورٹی چاہیے تو ہمیں بتائیں ہم انہوں سیکیورٹی دینے کے لیے تیار ہیں، بعد میں جب آپ کے 12 ایم این اے کم ہوجائیں تو آپ وزیر داخلہ پر الزام نہ لگانا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  جب تک میں وزیر داخلہ ہوں ایسے کسی بھی فرد کو کچل کر رکھ دوں گا جو قانون ہاتھ میں لے گا، میں لحاظ نہیں کروں گا کہ کون کتنا معزز یا کتنا بڑا پارٹی لیڈر ہے، بعد میں تحریک عدم اعتماد والے روز ان کو لاکر ان کا ووٹ ڈلوا دوں گا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ آئی جی کے پی کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بندہ یونیفارم میں اسلام آباد نہ آئے، ملیشاء کے لباس میں جو اسلام آباد آیا اس کو نہیں چھوڑوں گا، ، مولانا سے درخواست سے مدارس کے طلبہ کو استعمال نہ کریں، انہوں نے احتجاج کی کال واپس لے کر اچھا کیا،  نواز شریف اور آصف زرداری مولانا کو استعمال کر رہے ہیں،  جو بھی صورتحال ہو گی ان کی جوتوں میں دال بٹنی ہے ، فضل الرحمان پہلے بھی استعمال ہوئے اب بھی استعمال ہونگے ۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنے کیسز میں دلچسپی ہے ,  جو بلاول نے زبان استعمال کی وہ آپ کیخلاف استعمال کی جائے تو پھر یہ چیخیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ  عدم اعتماد کا آنا س بات کا ثبوت ہے کہ یہ حکومت کو تسلیم کرتے ہیں ، یہ عدم اعتماد سے بھاگنا چاہتے ہیں اور جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔ یہ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا  کہ مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید کو سب سے ذیادہ خطرہ ہے، دونوں پر 3،3 بار حملے ہوچکے ہیں ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  پولیس پر  تشدد کیا گیا، 5 پولیس والے زخمی ہوئے، پولیس افسر معطل کیے گئے،  ڈی سی 48 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ دینگے،  کسی کیخلاف دہشتگردی کا پرچہ نہیں دیا۔  ٹریلر کے طور پر نارمل پرچے دیے پھر دہشتگردی کے پرچے دینگے، اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو پھر جو بندے ہم اٹھائینگے، اگر یہ کسی اور طرف گئے تو دھر لیے جائینگے۔ 

وزیرداخلہ نے کہا کہ  کامران مرتضی نے جو زبان استعمال کی اس کے باوجود پولیس والے ان کی منتیں کرتے رہے۔ 

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا نے اچھا کیا کہ احتجاج کی کال واپس لے لی، یہ عمران خان سے ذاتی لڑائی لڑنے جا رہے ہیں، کہتے ہیں کہ نیٹو پر عمران خان نے بات کی، عمران خان نے کہا کہ سب کیساتھ دوستی ہے ، یہ آزاد خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ 

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ میرا تعلق صرف عمران خان سے ہے، یقین ہے کہ عمران خان سرخ رو ہونگے۔  بے نظیر بھی 12 ووٹوں سے ہاریں تھیں یہ بھی ہاریں گے ۔ 

Advertisement
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 2 دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 18 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 4 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 3 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 2 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 2 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 2 دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 17 گھنٹے قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 21 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 2 دن قبل
Advertisement