لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد ذاتی خواہشات کےلیے نہیں لائے ، تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی پاگلوں کی طرح باتیں کر رہے ہیں اور دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ذاتی خواہشات کی وجہ سے نہیں لائے، اپوزیشن نے22 کروڑ عوام کی خواہشات کی تکمیل کرتے ہوئے عدم اعتماد تحریک جمع کرائی ہے، میں اس شخص کی زبان میں نہ بات کر سکتا ہوں نہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئینی و قانونی طریقے سے چلنا چاہتے ہیں، حکمراں غیر آئینی، غیرجمہوری ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد جمع ہوجانے کے بعد اسپیکر کا فرض ہے قانون کے مطابق 14 دن میں اجلاس طلب کرنا ہوگا۔
گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں پیش آنے والے واقعے پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے بھونڈے طریقے سے ارکان کو مارا، حکمراں غیر آئینی، غیر جمہوری ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد عوام کو مہنگائی، بے روزگاری سے نجات دلانا ہے،ہر روز پیٹرول اور بجلی مہنگی ہو رہی ہے، روز مرہ کے استعمال کی چیزیں دن بہ دن مہنگی ہوتی جا رہی ہیں۔ پشاور سے کراچی تک ہر گھر میں لوگ سجدہ ریز ہو کر دعائیں کر رہے ہیں کہ بدترین حکومت سے جان چھڑائی جائے۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کسی سے ہاتھ ملانا گوارا نہیں کرتے،عمران خان ہرجگہ جاکر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں، آج اپنی انّا اور اپنی کرسی بچانے کے لیے انقلابی بن گئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ گلہ کرنا کہ امریکی صدر نے فون نہیں کیا تو اس کی کئی صورتیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی بھگوڑے آپ ہیں، ساڑھے تین سال کیا کیا، اب ہمیں دھمکیاں دے رہے ہو کہ میں نہیں چھوڑوں گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی شہید وہ ہوتا جس کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا جائے، نواز شریف کو غیرجمہوری طریقے سے اقتدار سے باہر کیا گیا۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے کئی جیلی کاٹیں، بھگوڑے ہم نہیں عمران نیازی تم ہو گے، ہم نے ایک دفعہ نہیں کئی ادوار میں جیلیں کاٹی ہیں، ہم یہاں پیدا ہوئے اور یہیں مریں گے۔ تم نے جو جعلی کیس کیے ہیں ہم نے پیشیاں بھگتی ہیں، تم نے جیلوں میں بھجوانے کے لیے کیا کیا ہتھکنڈے اختیار کیے، پوری دنیا جانتی ہے، میں نے ذکر کیا تو تمہیں چہرہ چھپانے کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- ایک دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 دن قبل


