پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ، بھارت کو جوابدہ ہونا پڑے گا : وزیرخارجہ
اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اپنی اس حرکت پر جواب دینا پڑے گا ۔


پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی ہے، وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر وضاحت طلب کی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ 26 فروری کو بھارت نے جارحیت کی اور پاکستان نے اسے مناسب اور بروقت جواب دیا، ہم اس حرکت کو بھارت کی تکنیکی ناکامی کہیں، جارحیت کہیں یا بدنیتی کہیں، پاکستان نے 2019 میں بھی مدبرانہ ردعمل دیا، ہندوستان کی حرکت تشویشناک ہے ، بین الاقوامی برادری کو اس حرکت کا نوٹس لینا چاہئے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ انہوں نے اس حرکت سے معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالا ہے ، ایوی ایشن اتھارٹیز کو اس کا نوٹس لینا چاہئے، سعودی ائرلائن کا جہاز ، قطر اور پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں نشانہ بن سکتی تھیں اور معصوم لوگ نشانہ بن سکتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پی 5 ممالک کے نمائندگان کو وزارت خارجہ میں مدعو کر کے، انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے، ہمیں توقع ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے گی۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کو اس حرکت کیلئے جوابدہ ہونا پڑے گا، ہندوستان کی وضاحت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، ہم جارحیت کے قائل نہیں ہیں لیکن دفاع ہم نے کل بھی کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ہندوستان میں آج ہندتوا اور اکھنڈ بھارت کی سوچ کی حامل حکومت برسراقتدارہے، ہندوستان کی صورتحال اتنی بگڑ چکی ہے کہ یورپی یونین پارلیمنٹ کے 21 ممبران نے اسپیکر لوک سبھا کو خط لکھا ہےاور انہوں نے بھارت سرکار سے ہندوستان میں اقلیتوں اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کے ساتھ ناروا سلوک کی وضاحت طلب کی ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ ہندوستان کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، ہندوستان کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے، بھارت نے 26 فروری کو جارحیت کی، حقائق سب کے سامنے آ گئے، لیکن دنیا مصلحتاً خاموش رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے محفوظ انخلاء کیلئے جو اقدامات اٹھائے وہ بھی دنیا کے سامنے ہیں، ہم نے ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کے ٹھوس ثبوت ایک ڈوزیر کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے رکھے، ہم نے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، دوہرے معیار سے تشویش میں اضافہ ہو گا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی قوم دیکھ رہی ہے کہ ان کی حکومت ذمہ دارانہ اور آزادانہ طریقے سے ان کی امنگوں کو اجاگر کر رہی ہے، ہم جارحیت کے حامی نہیں، ہم ہندوستان سمیت اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہیں لیکن ہندوستان کا رویہ تو دیکھیں؟، مقبوضہ کشمیر میں جبرو تشدد کا سلسلہ عروج پر ہے ، سمندری و فضائی حدود کی خلاف ورزیاں سب کے سامنے ہیں، دسری طرف پاکستان کا رویہ ہمیشہ مصالحانہ اور مدبرانہ رہا لیکن دفاع ہمارا حق ہے اور دفاع کیلئے پوری قوم تیار ہے ۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- a day ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- a day ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- a day ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 hours ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- a day ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- a day ago









.webp&w=3840&q=75)
