جی این این سوشل

پاکستان

ایف آئی اے نے لیگی رہنما  چوہدر ی تنویر کو گرفتار کرلیا

کراچی : فیڈرل انوسیٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نےمسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف آئی اے نے لیگی رہنما  چوہدر ی تنویر کو گرفتار کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو فیڈرل انوسیٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ چوہدری تنویرکو بیرون ملک جاتے ہوئیے گرفتار کیا گیا۔

چوہدری تنویر پر کراچی میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پر قبضے کا الزام ہے ،  چوہدری تنویر سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے نہایت قریب سمجھے جاتے تھے ۔چوہدری تنویر مسلم لیگ ن کے سینٹر تھے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل چوہدری تنویر کی گرفتاری کیلئے  راولپنڈی میں چھاپہ مارا گیا تھا، ان پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔

پاکستان

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

9مئی کو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کراس کی، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ9مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریڈ لائن کراس کی ، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، فوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی۔اب غلامی نامنظور کے نعرہ لگانے والے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملوں میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی ملوث تھی ، عدم اعتماد کا غصہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے نکالا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو حملہ کرنے والوں نے اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی ۔ جب یہ حکومت میں تھے تو بات کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ قید ہوئے ابھی ایک سال نہیں ہوا اور یہ مذاکرات کے لئے تیار ہو گئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی تضحیک کی اور اب انھیں بھی دعوت دی جارہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سوشل میڈیا بندش کے حق میں نہیں ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا بندش کے  حق میں نہیں ، وزیر  اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفاتر نہیں کھولتے؟سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئیں۔

ان کا کہناتھا کہ ایکس کی بندش ایک اچھا قدم نہیں تھا، کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید گِر گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید گرِ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1257 روپے کی کمی ہوئی ۔

فی تولہ سونے کی قیمت 238000 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 204047 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ3 دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll