جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان  : کورونا   سے اموات اور کیسز میں مسلسل کمی 

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی  پانچویں  لہر کے دوران پاکستان میں یومیہ اموات اور کیسزمیں مسلسل   کمی  ہورہی ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان  : کورونا   سے اموات اور کیسز میں مسلسل کمی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق  پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید6مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعدا د 30ہزار304 ہوگئی  ہے ۔ 

ملک  بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 571کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ18ہزار83ہو چکی ہے۔ 

این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد17ہزار849 ہوگئی،   پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے،  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز شرح  1.54فیصد رہی۔

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے36ہزار885 ٹیسٹ کیےگئے ہیں جبکہ  کورونا کے 641مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

 

این سی اوسی  کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں525مریض شفایاب ہوئے ،  اب تک   14لاکھ69ہزار930مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

پاکستان

سوشل میڈیا بندش کے حق میں نہیں ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا بندش کے  حق میں نہیں ، وزیر  اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفاتر نہیں کھولتے؟سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئیں۔

ان کا کہناتھا کہ ایکس کی بندش ایک اچھا قدم نہیں تھا، کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز ڈے منایا جا رہا ہے

آج فائر فائٹرز کے عالمی دن پر عظیم قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز ڈے منایا جا رہا ہے

ہر سال 4 مئی کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کے عالمی دن پر عظیم قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، بدقسمتی سے پاکستان میں ان ہیروز کو وہ مقام نہ مل سکا جس کے وہ حق دار ہیں۔

فائر فائٹرز ڈے  منانے کا مقصد فائر فائٹرز کی عظیم قربانی یاد کرنا، ان کا کردار اجاگر کرنا اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

فائر فائٹرز کا دن منانے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے جلد حل کیلئے اقدامات کیے جانا بھی ضروری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll