جی این این سوشل

کھیل

پاک آسٹریلیا دوسرا  ٹیسٹ آج سے  کراچی میں ہوگا 

کراچی : پاکستا ن اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک آسٹریلیا دوسرا  ٹیسٹ آج سے  کراچی میں ہوگا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج سے کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کا آغاز کر کے سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا دوسرا  ٹیسٹ  میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں ، شائقین کرکٹ کو شٹل سروس کے زریعے نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا ۔  دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں افتخار احمد اور نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اور فہیم اشرف کی شمولیت کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز 476 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ دوسری اننگز میں آسٹریلین باؤلرز ناکامی سے دوچار ہوئے تھے اور پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 252رنز بنائے تھے اور میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان  تیسرا میچ لاہور میں 21 مارچ سے شروع ہوگا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کرغزستان :مقامی افراد کے پاکستانی طلبہ پر حملے، متعدد زخمی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا پاکستانیوں پر حملوں کے واقعات پر اظہار تشویش

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرغزستان :مقامی افراد کے پاکستانی طلبہ پر حملے، متعدد زخمی

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں طلبہ گروہوں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ اس ہنگامہ آرائی میں ملکی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی سے پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے۔ مظاہرین کے حملوں میں 3 پاکستانی طالب علموں کی ہلاکت ہو چکی ہے تاہم ان ہلاکتوں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بشکیک میں تشدد کے واقعات میں پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہیں۔ پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے میں متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایک پاکستانی طالبعلم کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبات کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ہوسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پرتشدد کیا گیا۔ کرغز طلبہ پورے بشکیک میں غیرملکی طلبہ وطالبات پر حملے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبہ پر حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد زیرتعلیم ہے، کرغز حکومت طلبہ پر تشدد اور طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستانی طالبات کو ہراساں کیا جانا انتہائی تشویش ناک ہے، پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طلبہ کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں کی خبریں تشویش ناک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر سکیورٹی اخراجات، پی ٹی آئی کی تنقید

پاکستان تحریک انصاف کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا عندیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر سکیورٹی اخراجات، پی ٹی آئی کی تنقید

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے  پنجاب حکومت سے اخراجات کی تفصیلات کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے نام پر کروڑوں کے خرچ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ  پنجاب کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور وسائل کی شدید قلّت کے بوجھ تلے سسک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نوکر شاہی میں شریفوں کے ٹاؤٹس خزانے کو فارم 47 زدہ ٹک ٹاکر کے نخروں پر اڑا رہےہیں۔ اس سے پہلے بھی نواز شریف اور شہباز شریف صوبائی خزانے اڑاتے رہے، میاں برادران نے 364 ملین جاتی امرا کی سکیورٹی پر اڑئے اور اب مریم نواز بھی 149.1ملین اڑانے کی تیاریوں میں ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم تھے تو اپنی ذاتی رہائشگاہ میں مقیم رہے اور بنی گالہ کی سکیورٹی کے تمام اخراجات انہوں نے اپنی جیب سے ادا کئے،

پنجاب کی نوکر شاہی عوام کا پیسہ مینڈیٹ چور کی مرضی سے برباد کرنے سے باز آئے۔

تحریک انصاف ترجمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایوان میں معاملہ اٹھائے گی اور خزانے کی بربادی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll