Advertisement
پاکستان

پاکستان نے بھارت سے میزائل گرنے کے معاملے پر سوالات کے جوابات مانگ لیے

اسلام آباد: بھارتی میزائل کے پاکستان میں گرنے کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا ردعمل سامنے آگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 13th 2022, 2:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نے بھارت سے میزائل گرنے کے معاملے پر سوالات کے جوابات مانگ لیے

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سنگین واقعے نے سیکیورٹی پروٹوکول اور میزائلوں کے تکنیکی تحفظات کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیا ہے،بھارت کو کچھ سوالوں کے جوابات دینا ہونگے۔

بھارت واقعے کو روکنے کے لیے اقدامات اور طریقہ کار کی وضاحت کرے،بھارت بتائے کہ میزائل آخر کار کیوں مڑا اور پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟

کیا میزائل خودتباہی کے نظام سے لیس تھا ؟اور خود تباہ کیوں نہ ہوا؟ کیا بھارتی میزائل معمول کی نگرانی کے تحت بھی لانچ کےلیے تیارکیے گئے ہیں؟۔

بھارت میزائل کی حادثاتی لانچنگ کے بارے میں پاکستان کو فوری طور پر مطلع کرنے میں کیوں ناکام رہا؟

پاکستانی ردعمل اوروضاحت طلب کرنے تک بھارت نے واقعے کوتسلیم کرنے کا انتظارکیوں کیا؟

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی دفاعی ہتھیاروں کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے، پاکستان اس واقعے کے بارے میں حقائق کا درست تعین کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

عالمی برادری جوہری ماحول میں سنگین نوعیت کے اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

Advertisement
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • a day ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • an hour ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • a day ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 26 minutes ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • a day ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • a day ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 38 minutes ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 6 hours ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 days ago
Advertisement