لاہور:وزیر اعظم عمران خان کا مشہور جملہ ’گھبرانا نہیں ہے‘ تو آپ نے سُنا ہی ہے تاہم اب اس جملے پر بنی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
مذکورہ فلم کا مختصر ٹیزر دسمبر 2021 میں جاری کیا گیا تھا، جب کہ اس کی شوٹنگ 2020 میں ہی شروع کردی گئی تھی جس کے بعد مداحوں کو اس فلم کا بےصبری سے انتظار ہے تاہم اب اس فلم کا ٹریلر منظرِ عام پر آ چُکا ہے۔
اس فلم کے ٹریلر میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے لیکن مختصر دورانیے کے اس ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، اس ٹریلر کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ صبا قمر کا کردار سب سے نمایاں اور منفرد ہوگا جو ایک طرف سید جبران کی محبت کے طور پر دکھائی دیتی ہیں تو دوسری طرف وہ زاہد احمد سے بھی رومانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ٹریلر میں صبا قمر کو فلم کے مرکزی ولن یعنی نیر اعجاز کی ہونے والی بیوی کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں صبا قمر کا کردار سب سے مختلف ہوگا۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 6 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- an hour ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- an hour ago







