Advertisement
پاکستان

اسلام آباد جلسہ: تحریک انصاف کا 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 13 2022، 3:31 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد  جلسہ: تحریک انصاف کا 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کا ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق جلسہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا گفتگو میں کہنا تھاکہ پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے اور عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

Advertisement
Advertisement