Advertisement
پاکستان

جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگاقوم اسے عزت دے گی:شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا، اللہ بھی اسے عزت دے گا اور قوم بھی اسے عزت دے گی، ہم چٹان کی طرح اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 13th 2022, 7:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگاقوم اسے عزت دے گی:شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15 تاریخ کے بعد عمران خان کی پوزیشن مزید واضح ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر15 مارچ کے بعد فیصلہ کریں گے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کس روز بلایا جائے، 21 اور 22 مارچ کو او آئی سی کی کانفرنس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں، انسان کو امتحان کے وقت دوستوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے ق لیگ کا نام لیا نہ چوہدریوں کا، ایک عمومی بات کی تھی، شجاعت میرا بھائی ہے، جب تک زندہ ہوں کبھی ان کے خلاف بات نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیتے گا لیکن انارکی ہے جیتنے کے بعد بھی لوگ باتیں کریں گے جیتنےسے پہلے بھی کررہے ہیں، آپس میں اتنا تناؤ نہیں ہونا چاہیے، ہمیں تلخیوں کی جانب نہی بڑھنا چاہیے کیوں کہ ملک عزیز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن وہی کررہی ہے جو اس کا کام ہے جب ہم بھی اپوزیشن میں تھے تو ایسے ہی بڑھکیں مارتے تھے،عمران خان کہیں نہیں جارہا 5 سال پورے کرےگا۔

Advertisement
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
Advertisement