جی ڈے اے اور بی این پی حکومت کے ساتھ ہیں ،میرادل کہتا ہے ایم کیو ایم بھی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی


اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ اور امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کے حق میں اچھا فیصلہ آئے گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور عمرا ن خان کی طرف ہی آئیں گے۔امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں۔عدم اعتمادکےبجائےکچھ اوربھی نکل سکتاہے۔کل صبح تک عمران خان کےحق میں اچھافیصلہ آئےگا۔آئندہ 72 گھنٹےانتہائی اہم ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ چودھری برادارن کومشورہ ہےکہ عمران خان کیساتھ کھڑےہوں۔میں مشورہ دےسکتاہوں آگےان کااپنافیصلہ ہے۔جونسلی اوراصلی دوست ہوتاہےوہ ساتھ کھڑاہوتاہے۔مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں۔جو غیرت مند ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جی ڈے اے اور بی این پی حکومت کے ساتھ ہیں ،میرادل کہتا ہے ایم کیو ایم بھی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی،تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اگر کوئی ممبر بک گیا یا کسی نے ہیر پھیر کی تو پھر لگ پتہ جائے گا ۔
ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی بےوقوفیوں کی وجہ سےعمران خان زیادہ مضبوط ہوئے،عمران خان نے جلسے کرنے میں دیر کی۔اگر عمران خان پہلے یہ جلسے کرتے تو عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی۔ جو کبھی گھر سے باہر نہیں نکلے تھے وہ لوگوں سے ملنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ23سے30مارچ تک زوردار ہفتہ ہوگا۔جوڈو کراٹے کا ہفتہ شروع ہونے والاہے ۔اپوزیشن 23 مارچ کوآئےتحفظ فراہم کریں گے۔اگرکسی کوروکاگیاتومیں ذمہ دارہوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے 4سال کنفیوژن پھیلانے کےسواکچھ نہیں کیا،4ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی باتیں کررہےہیں۔ اب مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔ اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانےسےگریزکرے۔ گزارش ہےملک کوانتشارکی طرف نہ جانےدیں۔
ان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے لاٹھیاں بھگو کے رکھی ہیں،افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ ایسی باتیں کررہے ہیں۔لڑائی جھگڑے اور انارکی نہیں ہونی چاہیے۔پاک آسٹریلیا میچ بھی ہے کہ اس صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلاول سے میرا کبھی بھی جھگڑا نہیں رہا ۔میری بلاول سے پیدائشی صلح ہے۔اللہ نہ کرے کہ پیپلز پارٹی پنجاب فتح کرے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 11 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 7 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 6 hours ago




