Advertisement
پاکستان

پارلیمنٹ حملہ کیس : عارف علوی سمیت پی ٹی آئی قیادت بری

صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی، اسد عمر، شفقت محمود، پرویز خٹک اور دیگر  کو دہشتگردی کے مقدمے سے بری کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 15th 2022, 7:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پارلیمنٹ حملہ کیس : عارف علوی  سمیت پی ٹی آئی قیادت بری

انسداد دہشتگردی عدالت نے  پارلیمنٹ حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ  سناتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی، اسد عمر، شفقت محمود، پرویز خٹک اور دیگر  کو دہشتگردی کے مقدمے سے بری کردیا۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں جہانگیر ترین، علیم خان ، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر کو بھی مقدمے میں بری کردیا ہے۔

گزشتہ سماعت میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ  کی عدالت میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود اور پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی  پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزموں کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی۔ جج انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ دیگر ملزم بھی آ جائیں تو اس کے بعد فیصلہ سناتے ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عدم اعتماد کا جمہوری طریقے سے مقابلہ کرے گی، اپوزیشن کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں یہ صرف عمران خان کو ہٹانا چاہتے ہیں، اگر ان کے نمبر پورے ہیں تو انہیں اسلام آباد میں اجتماع کرنے کی ضرورت کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیا ن لیگ جدوجہد کر رہی ہے کہ بلاول وزیراعظم بن جائیں ؟ کیا پیپلزپارٹی جدوجہد کر رہی ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں ؟ تحریک عدم اعتماد وقتی بلبلا ہے جو ختم ہو جائے گا۔

Advertisement
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 5 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 9 گھنٹے قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 10 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
Advertisement