نہ صرف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی بلکہ اپوزیشن 2023ء کا الیکشن بھی ہارے گی:وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے لوگ مہنگائی، ٹماٹر پیاز کی قیمتیں بھول گئے، نہ صرف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی بلکہ اپوزیشن 2023ء کا الیکشن بھی ہارے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج حزب اختلاف کی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لوگوں کو ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بھلا دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک منصوبہ انسان بناتا ہے اور ایک منصوبہ اللہ بناتا ہے،مہنگائی کا رونا رونے والے اچانک مہنگائی کو بھول گئے۔ میں غلط فہمی میں پڑ گیا تھا کہ شاید قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو جائے گی لیکن یہ پاکستانی قوم کو نہیں جانتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا نام ڈیزل مسلم لیگ ن نے رکھا تھا،آصف زرداری نے حدیبیہ ملز کیس نواز شریف کے خلاف بنایا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے اور پاکستانی فوج طاقتور نہیں ہوتی تو آج ملک کے تین ٹکڑے ہو چکے ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں وہ مودی کی پالیسیوں کے خلاف ہیں، دُعا ہے بھارت میں درست قیادت آئے جو مسلمانوں کو برابر حقوق دے، بھارت 5 اگست والا فیصلہ واپس لے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حزب اختلاف والے اپنا پیسہ بچانے کے لیے ملک کو بیچ دیں گے، لیڈر جب پیسہ چوری کر کے باہر بھیجتا ہے تو اوورسیز پاکستانیوں کو دکھ ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکا اپنے ملک میں بمباری اور ڈرون کی اجازت نہیں دیتا اور ہمارے ملک پر ڈرون حملے کیے جس میں کتنے بے گناہ مارے گئے جب کہ حکمران کچھ نہیں بولتے تھے جو کہ پیسے کے غلام ہیں، یہ لوگ اپنا پیسہ بچانے کے لیے ملک بیچ دیں گے، میں امریکا، برطانیہ اور بھارت کا مخالف نہیں، میں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کی پالیسیوں کے خلاف ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، میں چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں اسی لیے انہیں پانچ سال تک ٹیکس کی چھوٹ دی ہے۔

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 2 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 3 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 3 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 4 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 5 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 2 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 3 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 4 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 3 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 5 دن قبل



