Advertisement
پاکستان

نہ صرف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی بلکہ اپوزیشن 2023ء کا الیکشن بھی ہارے گی:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے لوگ مہنگائی، ٹماٹر پیاز کی قیمتیں بھول گئے، نہ صرف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی بلکہ اپوزیشن 2023ء کا الیکشن بھی ہارے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 15th 2022, 11:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نہ صرف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی بلکہ اپوزیشن 2023ء کا الیکشن بھی ہارے گی:وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج حزب اختلاف کی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لوگوں کو ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بھلا دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک منصوبہ انسان بناتا ہے اور ایک منصوبہ اللہ بناتا ہے،مہنگائی کا رونا رونے والے اچانک مہنگائی کو بھول گئے۔ میں غلط فہمی میں پڑ گیا تھا کہ شاید قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو جائے گی لیکن یہ پاکستانی قوم کو نہیں جانتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا  نام  ڈیزل مسلم لیگ ن نے رکھا تھا،آصف زرداری نے حدیبیہ ملز کیس نواز شریف کے خلاف بنایا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے اور پاکستانی فوج طاقتور نہیں ہوتی تو آج ملک کے تین ٹکڑے ہو چکے ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں وہ مودی کی پالیسیوں کے خلاف ہیں، دُعا ہے بھارت میں درست قیادت آئے جو مسلمانوں کو برابر حقوق دے، بھارت 5 اگست والا فیصلہ واپس لے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حزب اختلاف والے اپنا پیسہ بچانے کے لیے ملک کو بیچ  دیں گے، لیڈر جب پیسہ چوری کر کے باہر بھیجتا ہے تو اوورسیز پاکستانیوں کو دکھ ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکا اپنے ملک میں بمباری اور ڈرون کی اجازت نہیں دیتا اور ہمارے ملک پر ڈرون حملے کیے جس میں کتنے بے گناہ مارے گئے جب کہ حکمران کچھ نہیں بولتے تھے جو کہ پیسے کے غلام ہیں، یہ لوگ اپنا پیسہ بچانے کے لیے ملک بیچ دیں گے، میں امریکا، برطانیہ اور بھارت کا مخالف نہیں، میں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کی پالیسیوں کے خلاف ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، میں چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں اسی لیے انہیں پانچ سال تک ٹیکس کی چھوٹ دی ہے۔

Advertisement
اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

  • 11 hours ago
ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

  • 8 hours ago
غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

  • 3 days ago
عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

  • 11 hours ago
گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل

گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل

  • 8 hours ago
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

  • 13 hours ago
بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

  • 8 hours ago
نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

  • 10 hours ago
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم

نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم

  • 2 days ago
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

  • 3 days ago
ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

  • 8 hours ago
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں

ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں

  • 11 hours ago
Advertisement