نوجوانوں کو مستقبل کیلئے 10 بلین ٹری منصوبے میں شرکت کرنی چاہیے: وزیر اعظم
نوشہرہ : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دس ارب درخت لگانا ہمارا چیلنج ہے، نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے لیے اس 10 بلین ٹری منصوبے میں شرکت کرنی چاہیے۔

جی این این کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں زیتون کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کو زیتون کے درخت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر کے پی سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔
نوشہرہ میں وزیر اعظم عمران خان کو شجر کاری مہم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیتون کی فروغ دس بلین ٹری پلان کا حصہ ہے۔ بریفنگ کے مطابق زیتون کی شجرکاری دس بیلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہوگی، پروگرام کے تحت ملک بھر میں موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری کی جائے گی۔
اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، دوسرا چیلنج غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ہے جبکہ تیسرا چیلنج نوجوانوں کو نوکریاں دینا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج بن چکی ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے لیے اس 10 بلین ٹری منصوبے میں شرکت کرنی چاہیے،بلوچستان سے نیچے سارہ بیلٹ زیتوں کی پیداوار کے لیے بہترین علاقے ہے،ان علاقوں میں ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر ان کو روزگار دیں سکتے ہے،جس طرح بلیں ٹری منصوبے میں ہم نے لوگوں کو روزگار دیا،عمران خانہم نے پاکستان کا یہ پوٹنشل دیکھا ہے ہم زیتوں کے حوالے سےدنیا کا ٹاپ امپورٹ ملک بن سکتے ہیں۔

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- ایک گھنٹہ قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 43 منٹ قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 2 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- ایک گھنٹہ قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- ایک گھنٹہ قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 35 منٹ قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 2 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل