امریکی گلوکارہ، اداکارہ اور ہدایت کارہ بیونسی اور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز میں نئی تاریخ رقم کردی ، سب سے زیادہ ایوارڈز خواتین کے نام رہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موسیقی کے معتبر ترین63 ویں گریمی ایوارڈز کی شام میں خواتین چھا ئی رہیں ، 39 سالہ گلوکارہ، اداکارہ اور ہدایت کارہ بیونسی نے گریمی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے سے زیادہ ایوارڈزجیتنے والی پہلی خاتون گلوکارہ بننے کااعزاز حاصل کرلیا ۔ امریکی گلوکارہ بیونسی نے چار ایوارڈ گریمی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے میں گلوکارہ اور موسیقارہ ایلیسن کراس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ گریمی ایوارڈ 2021 میں گلوکارہ بیونسی کو ان کے گانے ’بلیک پریڈ‘ میں بہترین آر اینڈ بی پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی گریمی کی تاریخ میں 3 مرتبہ البم آف دی ائیر کا ایوارڈ نام کرنے والی پہلی خاتون فنکار بن گئی ہیں۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ان کے کورونا لاک ڈاؤن کے البم ’فوک لور‘ پر ایوارڈ سے نوازا گیا ، اس سے قبل صرف تین فنکار ایسے ہیں جنہوں نے 3 بار البم آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کیا جن میں فرینک سنتارا، پاؤل سمن اور اسٹیو ونڈر شامل ہیں۔
گلوکارہ بلی آئیلش کو ریکارڈ آف دی ایئرکے گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ بہترین نئی گلوکارہ کا ایوارڈ میگن دی سٹالین کو دیا گیا۔ کارڈی بی اور دعا لیپا بھی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں ۔
خیال رہے کہ ا س سال کورونا کی وبا کے باعث گریمی ایوارڈز کی تقریب محدود سطح پر منعقد کی گئی جبکہ ورچوئل پرفارمنسز بھی تقریب کا حصہ تھیں۔

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 36 minutes ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 4 hours ago

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 hours ago
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- an hour ago

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 2 hours ago

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 4 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- an hour ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 2 hours ago

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 44 minutes ago

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 2 hours ago

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- an hour ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 2 hours ago