اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اور وزیردفاع پرویزخٹک کی طرف سے مسلم لیگ ق سے متعلق خبرکی تردید آگئی ۔

جی این این کے مطابق وزیر دفاع پرویزخٹک کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلی کے حوالے سے مسلم لیگ ق سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے میڈیا پرایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا ، خبریں من گھڑت اوربے بنیاد ہیں ۔ پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اوررہے گی ، مسلم لیگ (ق) نے ہرمشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا، اب بھی چوہدری برادران ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ق رہنما مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے ق لیگ کو انکار کی خبروں پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ۔ وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پرویز خٹک سے ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے، وزارت اعلی سے متعلق اپنے بیان کی پرویز خٹک خود وضاحت کر دیں۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ پی ٹی آئی نے ق لیگ کو وزارتِ اعلیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ پرویز خٹک کا بیان رپورٹ ہوا تھا کہ ق لیگ کا وزیرِ اعلیٰ نہیں بنا سکتے ، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں ۔
وزیرِ دفاع کا بیان رپورٹ ہوا تھا کہ 5 سیٹوں پر وزیرِ اعلیٰ بنانے کی ڈیمانڈ بلیک میلنگ ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 20 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago




