Advertisement
پاکستان

مولانا فضل الرحمان دین کے نام پر سیاست کرتے ہیں:وزیراعظم عمران خان

سوات:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دین کے نام پر سیاست کرتے ہیں، ان سے سوال کرتاہوں کہ آپ 30 سال ہر حکومت میں شامل رہے، کیا کبھی کسی مغربی رہنما کے سامنے اسلامو فوبیا کے خلاف بات کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 16th 2022, 10:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مولانا فضل الرحمان دین کے نام پر سیاست کرتے ہیں:وزیراعظم عمران خان

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں لوگ نوٹوں کے بیگ لے کر ضمیر خریدنے بیٹھے ہیں، سندھ کے عوام کا پیسا بوریاں بھر کر آیا ہے، سندھ سے گارڈ بھی لائے ہیں تاکہ کوئی اندر نہ آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے سامنے بے شرمی سے ہمارے لوگوں کو خریدنے آئے ہیں، لوگوں کے ضمیر کی بولی لگائی جارہی ہے ،قوم پر لازم ہے کہ برائی کے خلاف کھڑی ہو، الیکشن کمیشن سے بھی پوچھتا ہوں کہ کیا آئین میں ہارس ٹریڈنگ کی اجازت ہے؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب چور ایک طرف ہوگئے ، انھوں نے مجھے موقع دیا اب ایک گیند سے 3 وکٹیں گریں گی،تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کے بچے باہر بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں،ملک کی باہر سے جائیداد کی ایک رسید نہیں دکھاپائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا منشی اسحاق ڈار سوٹ پہن کر ان کو کہتا ہےکہ میں بھی آپ کی طرح ہوں میں بھی انگلش بولتا ہوں، جب عدالت پوچھتی ہے کہ پیسا کہاں سے آیا تو شہبازشریف کی کمر میں درد ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  قوم اسلام آباد پہنچ کر دنیا کو بتائے کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم دنیا کو بتائے کہ ہم نے چورں کے خلاف کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈر ہے کہ عمران خان تھوڑی دیر اور رہ گیا تو یہ جیل جائیں گے، اگر یہ لوگ کامیاب ہوگئے تو سب سے پہلا کام نیب کو ختم کرنا ہوگا، میرے شکار کے لیے 3 چوہے نکلے ہیں ، میں ان تینوں کا شکار کروں گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 100 گیدڑوں کی قوم جس کا سردار شیر ہو وہ قوم جیت جائےگی اور 100 شیروں کی قوم جس کا لیڈر نواز شریف جیسا ہو وہ نہیں جیتےگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جسے یہودی کہتے تھے اس نے وہ کام کیا جو آپ30 سال میں نہ کرسکے،  یہ مدرسے کے بچوں کو میرے خلاف نکالتے ہیں، کہتے ہیں کہ یہ یہودی لابی ہے، آج اقوام متحدہ نے تسلیم کیا کہ دنیا کو اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

Advertisement
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 12 hours ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 7 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 11 hours ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 13 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 11 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • a day ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 15 hours ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • a day ago
Advertisement