Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی، وزیر اعظم 

اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا کے پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے جس کی وجہ سے ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 16th 2022, 10:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی، وزیر اعظم 

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، ارکان قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی، محمد ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، ریاض فتیانہ، سردار نصراللہ دریشک، نجیب ہارون، سردار محمد خان لغاری، عاصمہ قدیر اور جویریہ ظفر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

سندھ سے ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ رابیعہ اظفر، جنرل سیکٹری پی ٹی آئی مبین جتوئی اور ارسلان گھمن  نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی، ملاقاتوں میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، سید علی زیدی اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی موجود ہیں۔

ارکان پارلیمان نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے  پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کے ہماری حکومت نے اسلاموفوبیا  کے تدارک کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری کوششوں سے عالمی سربراہان بشمول روسی صدر پیوٹن اور کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے آواز اٹھائی۔پوری مسلم اُمہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

وزیر اعظم نے کہا کے پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے جس کی وجہ سے ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی کامیابی ہماری ہوگی۔

وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور سیاسی امور زیر غور آئے۔ وزیر اعظم  نے  اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 14 گھنٹے قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 12 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 6 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement