Advertisement

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا، پاکستانی کپتان بابر اعظم نے چوتھی اننگز میں 607 منٹ کریز پر ٹھہر کر جدوجہد کی تاہم میچ پاکستان کے حق میں نہ کرسکے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 16th 2022, 11:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 192 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بابر اعظم 102 اور عبداللہ شفیق 71 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے محتاط انداز میں اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا گیا تاہم عبداللہ شفیق 96 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور پیٹ کمنز کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے،پھر فواد عالم صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اس کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم نے عمدہ شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 115 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ اس موقع پر بابر اعظم ڈبل سنچری کے قریب پہنے لیکن 196 پر نیتھن لیون کا شکار ہوگئے۔

اس کے بعد آنے والے فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے اور ساجد خان 9 رنز بناسکے۔ نعمان علی صفر اور محمد رضوان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ ڈرا ہوگیا۔

کھیل کے پانچویں روز پاکستان کو جیت کیلئے 314 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار تھیں۔ 

آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بناسکی۔ تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان پہلی اننگز میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے دوسری اننگز 97 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Advertisement
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 10 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 10 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 14 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 6 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 11 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ایک دن قبل
Advertisement