اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بالکل تیار ہیں اور یہ اپوزیشن کی سیاست کے اخری ایام ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہےکہ ہمارے ڈی چوک کے جلسے سے گھبراہٹ شروع ہوچکی ہے، پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ اسد عمر، خسرو بختیار، فرخ حبیب اور عامر کیانی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ن لیگ کی نظر لگ گئی ہے، انہیں صرف پی ٹی آئی نظر آتی ہے لیکن ہم ہر طرح سے تیار ہیں،اتحادیوں کی طرف سے امید ہے کہ وہ ساتھ دیں گے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کبوتروں کی طرح پنجرے میں بند ہوگئی ہے، اپوزیشن کی سیاست کے آخری دن ہیں، پاکستان کو آج آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے ایک شناخت ملی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک پر تاریخی جلسہ ہوگا، جلسے کی تیاریوں سے متعلق ہم نے اہم میٹنگ کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلسے سے متعلق سات انتظامی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جب کہ صوبائی صدور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گے اور 19 تاریخ سے ملک بھر میں ہماری تنظیمیں عوام کو متحرک کریں گی۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کی فتح پر پوری دنیا کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اسلام کی بہت بڑی خدمت کی ہے، اب ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے حوالے سے دن منایا جائے گا۔
وفاقی وزیر خسرو بختیار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان ایک طرف اور پوری اپوزیشن دوسری طرف کھڑی ہے، صرف ایک شخص کی وجہ سے آج ساری اپوزیشن اکٹھی ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیرخسرو بختیار کا مزید کہنا تھا کہ 27 مارچ کو پاکستان کی سیاست کا نئی جدت کے ساتھ آغاز ہوگا،اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان نظریاتی اختلافات واضح ہو چکے ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 9 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 9 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 13 گھنٹے قبل








