Advertisement
پاکستان

جنرل ندیم رضا کا جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کا سرکاری دورہ

جنرل ندیم رضا نے جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کیا ہے جس دوران افغانستان کے امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 18th 2022, 2:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنرل ندیم رضا کا جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کا سرکاری دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی میں جنرل ندیم رضا کی چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل ابرہارڈ زورن سے ملاقات ہوئی جس میں پیشہ وارانہ امور، دفاع و سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے خاص کر افغانستان کے امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ندیم رضا نے جرمن انفنٹری اسکول، ہیمبرگ اور سینٹر فار انٹرنل لیڈر شپ، کول بینز کا بھی دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے دورے کے دوران جرمن وزارت دفاع میں جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ کے دورے میں جنرل ندیم رضا کی چیف آف سوئس آرمڈ فورسز سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کے مکمل پہلوؤں کا جائزہ لیا اور عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور دونوں مسلح افواج کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے جنیوا سینٹر فار سیکیورٹی پالیسی (جی سی ایس پی) کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی پر روشنی ڈالی۔
 

Advertisement
Advertisement