Advertisement
تفریح

روسی راکٹ حملے میں ایک اور یوکرینی اداکارہ ہلاک 

یوکرین :   روسی راکٹ حملے میں  یوکرینی اداکارہ اوکسانا شویتس جان کی بازی ہار گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 18 2022، 3:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
روسی راکٹ حملے میں ایک اور یوکرینی  اداکارہ ہلاک 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یوکرینی اداکارہ کی ہلاکت کی تصدیق اُن کے گروپ ینگ تھیٹر نے اپنے ایک بیان کے ذریعے کی ہے ۔ 

ینگ تھیٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ کیف میں ایک رہائشی عمارت پر راکٹ کی گولہ باری کے دوران اداکارہ جاں بحق ہو گئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ اوکسانا کی عمر 67 برس تھی، انہیں یوکرین کے اعلیٰ ترین فنکارانہ اعزازات میں سے ایک سے نوازا گیا تھا جس کا  مطلب  تقریباً یوکرین کی اعزازی آرٹسٹ کے طور پر ہوتا ہے۔ 

 اس سے قبل بھی روسی افواج کی بمباری سے یوکرین کے معروف اداکار و میزبان پاشا لی ہلاک ہوئے تھے ۔ 33سالہ  اداکار پاشالی نے روسی افواج  کے حملے کے بعد اپنے ملک  کے لئے عارضی طور  دفاعی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ روسی افواج کی بمباری میں اداکار پاشا لی سمیت یوکرین کے دیگر چار شہری  بھی ہلاک ہوئے  ۔ 

Advertisement