پاکستان

ترین گروپ کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کردی

لاہور:ذرائع کے کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں ترین گروپ کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کردی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 19th 2022, 12:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترین گروپ کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کردی

ذرائع کے مطابق لاہور میں ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں جہانگیرترین نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، ترین گروپ نے جہانگیرترین کو موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جبکہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں حمزہ شہباز اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد تمام تر معاملات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ترین گروپ کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کی۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ترین گروپ نے اجلاس میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے، مائنس بزدار اعلان پر قائم ہیں۔

اجلاس میں ترین گروپ نے حتمی فیصلے کا اختیار جہانگیرترین کو دے دیا ہے۔