ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
جنگ کے دوران پیشہ ورانہ قابلیت اور بہترین حکمت عملی کے تحت ایئر کموڈور سجاد حیدر نے 4 بھارتی طیارے اور 11 بھارتی ٹینک بھی تباہ کیے۔
شائع شدہ 2 دن قبل پر جنوری 4 2025، 11:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد: ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) کو اسلام آباد میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
ائیر کموڈور (ریٹائرڈ) سجاد حیدر نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھرپور حصہ لیا جب کہ وہ 1965 کی جنگ میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی قیادت کے لیے مشہور تھے۔
جنگ کے دوران پیشہ ورانہ قابلیت اور بہترین حکمت عملی کے تحت ایئر کموڈور سجاد حیدر نے 4 بھارتی طیارے اور 11 بھارتی ٹینک بھی تباہ کیے۔
ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) سجاد حیدر کتاب فلائٹ آف دی فالکن کے مصنف بھی تھے، ان کی نماز جنازہ کرکٹ گراؤنڈ، ایئرہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 26 minutes ago
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 30 minutes ago
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- an hour ago
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 21 minutes ago
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- an hour ago
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہو گئے
- 2 hours ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات