Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ

 دونوں رہنماؤں نے لوئر کرم کی تحصیل بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور ڈپٹی کمشنر کرم اور دیگر زخمیوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 دن قبل پر جنوری 4 2025، 11:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں فائرنگ کی آڑ میں اصل میں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتی تھیں، سرکاری گاڑیوں پر حملہ بزدل دشمن کی سوچی سمجھی سازش ہے، مذموم عزائم ناکام رہے۔

 دونوں رہنماؤں نے لوئر کرم کی تحصیل بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور ڈپٹی کمشنر کرم اور دیگر زخمیوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت سے رابطے میں ہیں، زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر کرم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement