ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذہبی رہنماؤں اور نمائندگان کے ساتھ خصوصی نشست
اقلیتی کمیونٹی کے نمائندوں کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی لاہور میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور نمائندگان کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد ہوا۔
مختلف مذاہب خصوصاً مسیحی، سکھ اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور نمائیندگان نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
اقلیتی کمیونٹی کے نمائندوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری آن اور شان ہے اور پوری قوم سمیت مذہبی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے ہمراہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
اقلیتی برادری کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور آج کی خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ناصرف ہمارے حوصلے بلند ہوئے بلکہ تمام منفی شکوک و شبہات بھی دور ہوگئےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستان بنانے میں تمام مذاہب کے ماننے والوں نے قربانیاں دی بلکل ویسے ہی اقلیتی برادری سمیت تمام مذہبی جماعتیں اُسی جذبے اور محب الوطنی سے سرشار ہوکر پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- 8 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 8 گھنٹے قبل
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا
- 7 گھنٹے قبل
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 8 گھنٹے قبل
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- 8 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل