معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ، 2025 معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، وزیراعظم
5 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے ہیں،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تومعاشی استحکام بھی ہوگا۔ 2025ء پاکستان کی معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی 4.1 فیصد پر آگئی ہے، تمام ارکان نے 2024 کے دوران ملک میں معاشی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا،شہباز شریف نے کہا کہ 5 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، یہ ترقی اور خوشحالی کا سفر تب ہوگا جب ملک میں سیاسی استحکام ہوگا، معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا، آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ سمیت تمام شرکا کو میں نئے سال کی مبارک باد دیتا ہوں، امید کرتا ہوں، گزشتہ سال کی طرح نئے سال میں بھی آپ سب پاکستان کے میکرو اکنامک انڈی کیٹرز کو بہتر بنانے میں اپنا کردار نبھائیں گے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ملکی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چاول کی برآمد سے ملک کو 4 ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ اور چینی اسمگلنگ روکنے اور برآمد سے 50 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جس کی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں بھی خاطر خواہ کمی آئی، این ایل سی کے ذریعے روس تک سامان کی ترسیل ہورہی ہے، سعودی عرب، یو اے ای، قطر کے ساتھ کئی شعبوں میں معاہدے جاری ہیں، خوشحالی اور ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کے ساتھ کئی شعبوں میں معاہدے پروان چڑھ رہے ہیں، حکومت نے اے ڈی آرز کے ذریعے بینکوں سے 72 ارب روپے وصول کیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے، دہشت گردی کا سر کچلنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جب امن ہوگا تو ترقی ہوگی، ملکی ترقی کے لیے امن کا قیام ناگزیر ہے، دہشت گردی کا سرکچلے بغیر ہم آگےنہیں بڑھ سکتے۔

او آئی سی : فلسطینی محنت کشوں کو درپیش انسانی اور اقتصادی بحران کے فوری حل پر زور
- 2 گھنٹے قبل

سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور کراچی میں انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے انکاری ہے، یہ اقتدار کی جنگ لڑ سکتے ہیں،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ: کلیئرنیس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پرآ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

ریسکیو 1122 کے ٹاؤن اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا، جوابی فائرنگ میں 10خوارجی جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ عمربن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل
دہشت گردی ملک کی جڑیں کھوکھلی کرتی ہے ، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، طاہر اشرفی
- 3 گھنٹے قبل
امیر جماعت اسلامی نے بلوچستان پر جامع قومی پالیسی کی تشکیل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی
- 9 منٹ قبل

اسد قیصر کا سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

این ٹی ڈی سی نے مقامی صنعت کے فروغ کےلیے 781 ملین روپے کے ایجوکیشنل آرڈر جاری کر دیئے
- 4 گھنٹے قبل

دہشت گردی کوختم نہ کیا گیا تو ترقی کا عمل رک سکتا ہے ، وزیراعظم
- 6 منٹ قبل