ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ایک عظیم لیڈر قرار دیا جنہیں دنیا بھر میں مانا گیا تھااور کہا کہ بھٹو صاحب نے مزدوروں، کسانوں اور عام آدمی کے لیے بے شمار کام کیے ہیں۔


لاہور میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ منائی گئی گورنر پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نے ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہےاور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ مضبوط کرنا ہے۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما میاں عزیز الرحمٰن چن کی جانب سے قائد عوام سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 ویں یوم پیدائش کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سمیت پیپلز پارٹی کے رہنما اور جیالے بھی شریک ہوئےاور گورنر پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزیز الرحمٰن چن ہر سال قائد عوام کی سالگرہ مناتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا پرچم بلند رکھا ہے ان کی پارٹی کے لیے قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیے عزیز الرحمٰن چن کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس جدوجہد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے جیالے اسی طرح جدوجہد جاری رکھیں تو لاہور ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا قلعہ بنے گا اور کہا کہ ہیوی ویٹ لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں لوگ سمجھ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی حل ہے۔
گورنر پنجاب نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ایک عظیم لیڈر قرار دیا جنہیں دنیا بھر میں مانا گیا تھااور کہا کہ بھٹو صاحب نے مزدوروں، کسانوں اور عام آدمی کے لیے بے شمار کام کیے ہیں۔
گورنر پنجاب نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان نے ایک عظیم لیڈر کو پھانسی دے کر ضائع کیا اور کہا کہ ہمارے ملک کے مسائل کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بھٹو صاحب کو مکمل وقت نہیں مل سکا۔ انہوں نے بے نظیر بھٹو کو بھی ایک عظیم رہنما قرار دیا جسے ہم نے کھو دیا مزید ان کا کہنا تھا کہ آج بھی اگر کسی کے پاس قیادت ہے تو وہ صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور اگر آصف علی زرداری کو سیاست سے باہر کر دیا جائے تو سسٹم نہیں چل سکتا۔ گورنر پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دلیر، غیرت مند اور غریبوں کے لیے درد رکھنے والا لیڈر ہیں اور کہا کہ بلاول میں اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کا جوش پایا جاتا ہے اور ان کا یقین ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 10 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 6 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 8 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 11 گھنٹے قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 9 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل