وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ کابینہ میں ایسے وزراء کو شامل کریں گے جو 24 گھنٹے اپنے دفتر میں موجود رہیں جو عوام کے مساٸل حل کرسکیں۔
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ناقص کارکردگی پر 4 صوباٸی وزراء سے وزارت واپس لے لی ہے۔
وزیراعلیٰ نے صوباٸی وزراء عاقب اللہ خان، ظاہر شاہ طورو، سید قاٸم علی شاہ اور فیصل تراکٸی کو وزارت سے فارغ کر دیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مختلف ایم پی اے کی جانب سے بار بار شکایات آرہی تھیں کہ وزراء ایک دن بھی پشاور میں موجود نہیں ہوتے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آپ وزراء صوبے کے وزیر ہو کسی ایک گاؤں کے نہیں کہ پورا ہفتہ آپ گاؤں میں گزار لیتے ہو۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کہتے ہیں کہ اگر آپ لوگوں کے مساٸل حل نہیں کرسکتے تو گھروں میں بیٹھ جاؤ۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ کابینہ میں ایسے وزراء کو شامل کریں گے جو 24 گھنٹے اپنے دفتر میں موجود رہیں جو عوام کے مساٸل حل کرسکیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- ایک گھنٹہ قبل
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 19 منٹ قبل
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 27 منٹ قبل
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 24 منٹ قبل
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہو گئے
- 2 گھنٹے قبل