Advertisement

غزہ میں بدترین صیہونی دہشت گردی جاری ،65 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں سمیت 11 افراد بھی شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 دن قبل پر جنوری 5 2025، 11:01 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں بدترین صیہونی دہشت گردی جاری ،65 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں بدترین صیہونی دہشت گردی جاری ہے،اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر بمباری کردی،ایک دن میں سترسے زائد فلسطینی شہید ہوگے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 65 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں سمیت 11 افراد بھی شامل ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے اسرائیل کا کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کو حراست میں رکھنا غزہ میں صحت کے شعبے کو تباہ کرنے اور نسل کشی کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔

مصر اور قطر کی کوششوں سے قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے جبکہ حماس رہنما باسم نعیم نے معاہدے کے لیے اسرائیلی فوج کا انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی ضروری قرار دی ہے۔

دوسری طرف تل ابیب میں نیتن یاہو کےخلاف شہریوں نےاحتجاج کیا،مظاہرین نےقیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،صیہونی پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔

Advertisement