Advertisement

روس یوکرین جنگ ، امریکی صدر کا چینی ہم منصب  سے رابطہ 

واشنگٹن : چین کے صدر شی چن پنگ  اور امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے درمیان رابطہ ہوا ہے ، جس میں صدر بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین حملے پر روس کے خلاف مغربی دباؤ میں شامل ہوں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 19 2022، 9:48 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس یوکرین جنگ ، امریکی صدر  کا چینی  ہم منصب  سے رابطہ 

خبر اجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس  ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کے صدر شی اور امریکی ہم منصب بائیڈن کے درمیان  جمعے کے روز ویڈیو لنک پر دو گھنٹے بات چیت ہوئی ۔ امریکی صدر جوبائیڈن کی  چین کے ہم منصب شی جن پنگ سے گفتگو مراعات سے متعلق نہیں تھی۔ 

امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی ہم منصب کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یوکرین میں فوجی کارروائی کے معاملے پر روس کا ساتھ دینے پر بھاری  نتائج بھگتنا ہوں گے ۔  امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس کی طرح امریکا چین پر بھی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

ترجمان برائے چینی وزارتِ خارجہ  کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سےیوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی جلتی پرتیل کا کام کررہی ہے، 

چینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے بحران کی اصل وجہ سمجھنے کے لیے امریکا اور نیٹو روس سے مذاکرات کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس پر پابندیاں رہیں تو عالمی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کی جائے۔

دوسری جانب یوکرین کے مختلف شہروں میں روسی فوج کی شیلنگ جاری  ہے ، خارکیف  کی کئی منزلہ عمارت پر روسی  فوج کی شیلنگ،1شخص ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے ۔ 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق  یوکرین پر روس کے حملے میں اب تک 800 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہے۔

Advertisement