Advertisement
پاکستان

ملک میں انارکی اور انتشار پیدا کرنیوالے شرمندہ ہونگے : عثمان بزدار 

لاہور : پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشار پیدا کرنے والے شرمندہ ہونگے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 19 2022، 10:20 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں انارکی اور انتشار پیدا کرنیوالے   شرمندہ ہونگے : عثمان بزدار 

تفصیلات کے مطابق  موجودہ سیاسی صورتِ حال میں اراکینِ صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں تیز کر دی ہیں ۔  وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار  نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کی ہے جن میں لطاسب ستی، پیر مختار اور محی الدین شامل ہیں۔ 

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ شکست خوردہ عناصر کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، اپوزیشن کی سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی ۔ 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح اس بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔

Advertisement