اسلام آباد : تحریک انصاف کی جانب سے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ۔
جی این این کے مطابق تحریک انصاف نے جن 14 منحرف ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں ان میں نورعالم خان، افضل خان ڈھانڈلہ، نواب شیر، راجہ ریاض ، احمد حسین دیہڑ، راجہ قاسم نون، عبدالغفاروٹو اورعامرطلال گوپال شامل ہیں ۔
سید باسط سلطان، خواجہ شیرازمحمود، وجیہہ قمر ، سردارریاض محمود خان ، نزہت پٹھان اوررمیش کمارکوبھی شوکازنوٹس جاری کر دیے گئے ہیں ۔
نوٹس کے متن میں منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز سیکرٹری جنرل اسد عمرنے 13منحرف ارکان کے شوکاز نوٹسز پر دستخط کیے تھے ۔ ذرائع کے مطابق منحرف ارکان کو7 روزکےاندرمعافی مانگ کرغیرمشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی ، جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے اورواپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں منحرف ارکان کوشوکازجاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان موجود ہیں۔
سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات: جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- 5 گھنٹے قبل
نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں ایک کروڑ 37 لاکھ لڑکیاں تعلیم کے زیور سے ناآشنا
- 2 گھنٹے قبل
اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری
- 2 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل
ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن سمٹ میں شرکت کے لیے پاکستان آرہی ہیں
- 5 گھنٹے قبل
لاس اینجلس: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 50 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان
- 4 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف سے بات جاری ہے،بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، اویس لغاری
- 5 گھنٹے قبل
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل
آڈیو لیک کیس میں بڑی پیشرفت : علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- 2 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل