راولپنڈی :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیسے کی سیاست آگئی ہے، عوام کا پیسا چوری کرکے لوگوں کو خریدا جارہا ہے، اپوزیشن سے بات کرنے والے ہمارے ارکان عوام کا پریشر دیکھ واپس آجائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو نظر آگیا ہےکہ کیا چل رہا ہے، بڑے بڑے پیسے کے تھیلے آرہے ہیں، ضمیر فروشی کے خلاف عوام کا غصہ دیکھ رہا ہوں، اپوزیشن کی طرف جانے والے ہمارے زیادہ تر ارکان عوام کا پریشر دیکھ واپس آجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ کھلے عام ہورہا ہے، جس طرح سندھ ہاؤس میں ہورہا ہے اس طرح برطانیہ میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ کوئی رکن پارلیمنٹ پیسے لے کر فلورکراسنگ کرکے دوسری طرف چلے جائے، انہیں عوام کا خوف ہوتا ہے، اگر کوئی ایسا کرے تو اس کی سیاست ختم ہوجائے اور اسے جیل بھیج دیا جائے۔
سندھ ہاؤس اسلام آباد پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے دھاوے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ جذبات میں آگئے، اگر آپ کے حلقے کا ممبر پیسے لے کر دوسری طرف چلا جائے تو پرامن احتجاج آپ کا حق ہے لیکن تصادم نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے، اللہ نے حکم دیا ہے کہ برائی کے خلاف اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ، عوام بتائے گی کہ وہ کس طرف کھڑی ہے۔
فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی
- 4 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی چیئرمین سے ملاقات کا امکان
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کی ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
وفاقی دارالحکومت میں ناکہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل شہید
- 43 منٹ قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- 14 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ تاحال بے قابو،متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعدکرفیو نافذ
- 4 گھنٹے قبل
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا
- 3 گھنٹے قبل
افغانستان میں 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں، خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل
کرم : امن معاہدے کے تحت تمام مورچوں کی مسماری کا عمل آج سے شروع
- 4 گھنٹے قبل
امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے مزید 107 پاکستانی بے دخل
- 38 منٹ قبل