جی این این سوشل

تجارت

ملک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ہے جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملک کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں ڈالر تاریخ کی نئی  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اسی اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس43ہزار330پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

ادھر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، آج انٹربینک میں ڈالر78 پیسے مزید مہنگا ہوا، جس کے بعدانٹر بینک میں ڈالر 181 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ فاریکس ڈیلرز  کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 180.57 سے بڑھ کر 181.35 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ 

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا اثر اوپن مارکیٹ پر بھی پڑا، جہاں ڈالر کی 181روپے60 پیسے میں فروخت جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار رہا، اس دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 66پیسے گرگئی تھی۔

پاکستان

کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے ، وزیر دفاع

پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج سے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے ، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہےکہ کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے گااور اسلام آباد میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست کسی بھی غیر قانونی ہجوم کو اسلام آباد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

خواجہ آصف نے زور دیا ہے کہ دارالحکومت میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ ریاستی اداروں پر حملے کے لیے معصوم لوگوں کو استعمال کرتی ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پرتشدد ہجوم کے لیے زیرو ٹالرنس کی وارننگ کے ساتھ اسلام آباد کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج سے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور پی ٹی آئی کو ریاستی اداروں پر حملے کے لیے معصوم لوگوں کو استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

وزیر دفاع نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ جب بھی کسی ملک کے اعلی حکام اور وفود پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہیں تو تحریک انصاف احتجاج کرتی ہے، علی امین خان گنڈا پور کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اور عسکری قیادت دونوں مل کر ملک کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم کسی بھی پرتشدد ہجوم کو کسی بھی حالت میں اسلام آباد پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے پر حکومت کے مضبوط موقف کا اعادہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برطانیہ میں سمندری طوفان برٹ سے نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 2 افراد ہلاک

ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانیہ میں سمندری طوفان برٹ سے نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں  2 افراد ہلاک

سمندری طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا جس کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، طوفان کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، ریل شیڈول متاثر ہوا، متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جب کہ نیو کاسل ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب کئی پروازیں بھی متاثر ہوگئیں۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طوفان نے آئرلینڈ کو بھی متاثر کیا جہاں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر ہے، جس کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 423 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 595 تک پہنچ گیا۔

لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے۔

ڈجکوٹ میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 450 تک جا پہنچا جبکہ حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی متاثر اور سڑکیں ویران ہوگئیں، اسموگ کے باعث شہری سینے کے انفیکشن سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ڈجکوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہر اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll