پاکستان

وزیر اعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

اسلام آباد: چئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں ریکوڈک سونے اور تانبے کی کان کی ترقی کے علاوہ تقریباً 11 بلین ڈالر کے جرمانے کی معافی کے لئے حکومت کے بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ کامیاب معاہدے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 21st 2022, 4:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے، چئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں ریکوڈک سونے اور تانبے کی کان کی ترقی کے علاوہ تقریباً 11 بلین ڈالر کے جرمانے کی معافی کے لئے حکومت کے بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ کامیاب معاہدے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس معاہدے کے تحت بیرک گولڈ بلوچستان میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس سے علاقے میں 8000 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ریکوڈک سونے اور تانبے کی کان کی ترقی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔