جی این این سوشل

پاکستان

اسپیکر نے اپوزیشن کو ٹریپ کرنے کی کوشش کی : شہباز شریف کاالزام

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے اسپیکر پر آئین شکنی کا الزام لگایا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسپیکر نے اپوزیشن کو ٹریپ کرنے کی کوشش کی : شہباز شریف کاالزام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   اسپیکر نے اپوزیشن کو ٹریپ کرنے کی کوشش کی ، اسپیکرنے 14 دن کی مدت کی خلاف ورزی کی جوآئین سےانحراف ہے ، اسپیکر کو کیا مشکل تھی کہ وقت پر اجلاس نہیں بلایا، 21کی بجائے 25 مارچ کو اجلاس بلانا آئین کی خلاف ورزی ہے ، امید ہےاٹارنی جنرل نےعدالت میں جوکہا اس پرقائم رہیں گے۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن  نےنہیں،  وکلا تنظیموں نے آئین پامال ہونے سے بچانےکےلیےعدالت سے رجوع کیا،   اسپیکر سے کہنا چاہوں گا حکمران آپ کو پھنسا ئیں گے، 14 دن میں اجلاس نہ بلا کر آپ نے پہلی غلطی کر لی، حکومت اس حد تک  عدم اعتماد  اور الیکشن  سے بھاگ رہے ہیں کہ آئین توڑنا چا رہے ہیں۔ 

 چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونےکےبعدانہوں نےپارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا اور دہشت پھیلانے کی کوشش کی ، ارکان اپنے تحفظ کےلیےسندھ ہاؤس قیام پذیر ہیں۔

 اخترمینگل  کاکہنا تھا کہ جس آئین کی ذمہ داری حکومت کی تھی وہ سپریم کورٹ بارنے نبھائی۔ امید ہے عدالت میں آئینی اور قانونی فیصلےکیےجائیں گے۔ 

اس حوالے سے صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون  کاکہنا ہے کہ ہمارا صرف موقف یہ ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی ہو، پارلیمانی جمہوریت کو چلتے رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو قانون کے مطابق عمل جاری رکھنا چاہیئے تھا، آئین  پر ہمیشہ عملدرآمد ہونا چاہیئے، پہلے آئین کو ڈکٹیٹرز پامال کرتے رہے ، اسپیکر ایک پارٹی کو سپورٹ کرنے کیلئے آئین کو پامال کر رہے ہیں۔ 

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات، محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چینی کمپنی نے داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا

مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کمپنی نے  داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر  بھی کام روک  دیا

داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول ورک معطل کر دیا ہے تاہم خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر چینی باشندے تاحال کام کر رہے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم میں 500 کے قریب چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں جبکہ مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو بشام میں شاہراہ قراقرم پر بارود سے بھری بس ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے پانچ چینی انجینئر ہلاک ہو گئے تھے۔

منصوبے پر کام کرنے والے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام روک دیا ہے اور مقامی عملے کو گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔اپر کوہستان ضلع میں 4 ہزار 320 میگاواٹ کے داسو ڈیم پر تقریباً 741 چینی اور 6 ہزار مقامی لوگ کام کر رہے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے بھی تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر میں 500 کے قریب چینی شہری مصروف ہیں تاہم ایف ڈبلیو او کا عملہ اس پر کام کر رہا ہے۔ 6 ہزار مقامی لوگ ڈیم پر کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند دنوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی جس کے نتیجے میں چینی کارکنوں کی واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پن بجلی کی پیداوار کے ذریعے 4 ہزار 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

مہمند ڈیم کے جنرل منیجر عاصم رؤف نے بتایا کہ مہمند ڈیم پر 250 چینی کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کام نہیں روکا۔ چینیوں نے منصوبے کے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وہ سائٹ پر کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

بلامقابلہ منتخب ہونےوالے تمام تین کیٹیگری جن میں سات جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پرامیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

بلامقابلہ منتخب ہونےوالے تمام تین کیٹیگری جن میں سات جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پرامیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔  ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں میں سے ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل جبکہ دوسری نشست پرجے یو آئی کےمولانا عبدالواسع بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے آغا شاہ زیب درانی اور سیدال خان ناصر، پیپلز پارٹی کے سردار محمد عمر گورگیج، جمعیت علماء اسلام کے احمد خان ، آزاد امیدوار سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان ، نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی شامل ہیں۔

جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بانو ایوان بالا کی ممبر بنی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll