اوآئی سی کےوزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے،آرمی چیف
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اوآئی سی کےوزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے، کانفرنس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پرغور،عالمی برادری سےتعاون پربات ہوگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف سےمصرکےوزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ہے،م لاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر ٓرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاکستان کےمصرکیساتھ برادرانہ قریبی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کےمابین ہرشعبےمیں تعاون کومزیدبڑھانےکی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کےوزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے، کانفرنس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پرغور،عالمی برادری سےتعاون پربات ہوگی، خطےمیں دیرپاامن استحکام کیلئےدرپیش چیلنجزکاحل تلاش کرنےکی ضرورت ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مصری وزیرخارجہ نےعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف کی،مصری وزیرخارجہ نےپاکستان کیساتھ سفارتی تعاون کومزیدفروغ دینےکیلئےاپناکرداراداکرنےکےعزم کااعادہ کیا۔
سال2025 میں پیدا ہونےوالے بچوں کا تعلق کس جنریشن سے ہو گا؟جانیئے حیرت انگیز معلومات
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، کارروائیوں کا سلسلہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
بنگالی حکومت کا ماہ مبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
19 لوگوں کے لیے معافی کے اعلان میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں، بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل
معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ، 2025 معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا آذربائیجان کےسفارتخانے کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل