جی این این سوشل

صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم آب منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم آب منایا جارہا ہے جس کا مقصد میٹھے پانی کی اہمیت اور اس کے ذخائر کے پائیدار انتظام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم آب منایا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اس سال اس دن کا موضوع ہے  زیر زمین پانی ، ناقابل استعمال پانی کو استعمال کے قابل بنانا۔   صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اس لئے اس سے ہر ممکن فائدہ اٹھانا چاہیے تا کہ غریب سے غریب تر افراد تک یہ سہولت بہم پہنچائی جاسکے ۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی ہر فرد تک پہنچانا بے حد ضروری ہے،  اسی لئے ہر سال 22 مارچ کو عالمی یوم آب منایا جاتا ہے۔  ہر سال 22 مارچ کے دن ان افراد کو یاد کیا جاتا ہے کہ جو آج تک پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کی مناسب سہولیات کے انتظار میں ہیں۔ 

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت آئندہ نسلوں کےلئے آبی ذخائر کی تعمیر کےلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ خشک ہونے والے آبی ذخائر کو محفوظ بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین آبی ذخائر ہیں اور پانی سے بہترین استعمال کے ذریعے ملک کو خوشحال بنایا جاسکتا ہے۔

پاکستان

چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون میں فروغ اور مضبوط فضائی شراکت داری کے حوالے بات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس جنرل تان سری داتو نے پاکستان کا دورہ کیا دورہ ، جس میں ملائیشین ائیرفورس کے چیف نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔

ہیڈ کوارٹر آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے جنرل تان سری داتو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون، مشترکہ تربیت اور صنعتی شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کو اجاگر کیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملائیشین ایئرفورس کے سربراہ کو پاکستان کے پہلے دورہ  پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ایئر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری  کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع  ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا اوردوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان پاکستان دشمنی ہے،وزیر اعظم

سعودی عربپاکستان کا مخلص اور قابل اعتماد دوست اور برادر اسلامی ملک ہے اس کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان پاکستان دشمنی ہے،وزیر اعظم

وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق دیے گئے  بیان کو سب سے بڑی پاکستان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب مخلص اور قابل اعتماد دوست اور برادر اسلامی ملک ہے اس کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔

 تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا سعودی عرب پاکستان کا دوست اور بھائی ملک ہے ،کوئی بھی حکومت ہو سعودی عرب نے بلا تفریق معاونت کی ہے اور اس کے بدلے میں کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اربوں ڈالرز کے معاہدے ہوئے ہیں، شاہ سلمان پاکستان کے لیے نیک جذبات رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب کا رویہ ہمیشہ بھائی جیسا رہا ہے، اور ان کے بیان سے ملک کا نقصان ہوگا، انہوں نے انتباہ کیا کہ ”یہ معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں جس کا انہیں اندازہ نہیں۔“

وزیراعظم نے تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کا افتتاح کر تے ہوئے کہا، کہ حکومت پنجاب کے تعاون سے کچھی کینال بحالی کا مرحلہ مکمل ہوا، کچھی کینال بحالی پر بلوچستا ن اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشرف دور میں کچھی کینال منصوبے کا بیڑہ غرق کیا گیا تھا، مشرف دورمیں غریب قوم کا پیسہ برباد کیا گیا، نوازشریف کے  دور میں اس منصوبے کا آغاز ہوا،  جو کہ آ ج پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہےاس منصوبے کے اصل محسن نوازشریف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ کچھی کینال کو 2022 کے سیلاب سے بہت نقصان ہوا، کچھی کینال کے دوسرے مرحلے کو بھی مکمل کریں گے اور اگلے مرحلے کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے اگلے مرحلے کو مکمل کرنے کیلئےوسائل فراہم کریں گے، مجھے خوشی ہے کہ  بلوچستان اور پنجاب کو محنتی وزرائے اعلیٰ ملے ہیں ،اس سے دونوں صوبوں کے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔

پنجاب میں کینسر اسپتال پر کام اور فری ٹریکٹر تقسیم کیے جار ہےہیں ،ٹریکٹر کی تقسیم سے زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا ،مریم نواز جیسے کام کر رہی ہیں جلد اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےقومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر میں پشاور کا دورہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 19 نومبر کو ہونے والے قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر میں پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تازہ پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مادر وطن کے دفاع کے لئے شہدا اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور فرض شناسی کا ثبوت ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہر قسم کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

انہوں نے دشمن نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی عناصر کو ختم کرنے کے لئے پقک فوج کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قوم اور سکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ہم آہنگی اور موثر آپریشنز کے ذریعے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائے گی اور امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll