پاکستان

وزیر اعظم سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم اور چینی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور تیزی سے بدلتی ہوئی اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 22nd 2022, 5:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات  ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیر خارجہ سے فضائی حادثے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے چینی وزیر خارجہ نے گرم جوشی سے خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم اور چینی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور تیزی سے بدلتی ہوئی اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔