Advertisement
تجارت

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

یورپی یونین کی جانب سے روس کے تیل پر ممکنہ پابندی کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 22 2022، 10:49 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

تفصیلات کے مطابق  روس یوکرین جنگ کے باعث یورپی یونین نے امریکہ کاساتھ دیتےہوئےروس کے تیل پر پابندی لگانےپر غور شروع کردیاہے اور سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد پیداوارمیں عارضی کمی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 26 سینٹس اضافے سے 118 ڈالر 88 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔ 

اپریل کیلئے امریکی خام تیل کے سودے 2 ڈالر 20 سینٹس اضافے سے 114ڈالر 32سینٹس فی بیرل میں کئے جارہے ہیں۔

Advertisement