اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا اہم اجلاس آج ہو گا ، جس میں لانگ مارچ ، اسمبلیوں اسے استعفوں کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں تمام قائدین شرکت کرینگے۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اور محمود خان اچکزئی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاور ت سمیت آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔اجلاس میں چئیرمین، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم امیدواروں کی شکست پر تمام جماعتیں رپورٹ پیش کرینگی۔ اجلاس میں آصف زرداری وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے اور تحریک انصاف کی حکومت پر دباو بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور ہو گا۔ مولانا فضل الرحمٰن اسمبلیوں سے استعفوں کے شدید حامی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی فوری استعفوں کی مخالفت کررہی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اگر ہم پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تو شاید لانگ مارچ کی افادیت نہ ہو۔ آج پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے حتمی حکمت عملی طے ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلہ کرکے ہی ہم حکومت کو سیاسی نقصان پہنچا سکتے ہیں، پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپنی تجویز لے کر جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ جو استعفوں پر نہیں مانتے، انہیں منانے کی کوشش کریں گے ، ہم نے بھی ان کی بات مانی ہے، پی ڈی ایم 10 جماعتوں کا اتحاد بڑے ایجنڈے پر متحد ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 گھنٹے قبل






