Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، شیخ رشید احمد

اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے اور دعا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 23 2022، 8:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، شیخ رشید احمد

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا اور وفات پانے والے رکن قومی اسمبلی کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 30 مارچ سے یکم اپریل تک اسپیکر جس دن کے لیے چاہیں ووٹنگ کا دن مقرر کریں گے۔ 27 مارچ کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی تک وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے اور دعا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔

Advertisement